جو عمران خان کو قائد اعظمؒ سے زیادہ مقبول لیڈر کہتا  ہے اسے کوڑے مارنے چاہئیں: مجیب الرحمٰن شامی

جو عمران خان کو قائد اعظمؒ سے زیادہ مقبول لیڈر کہتا  ہے اسے کوڑے مارنے ...
جو عمران خان کو قائد اعظمؒ سے زیادہ مقبول لیڈر کہتا  ہے اسے کوڑے مارنے چاہئیں: مجیب الرحمٰن شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے کہا ہے کہ جو شخص بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قائد اعظمؒ محمد علی جناح سے زیادہ مقبول لیڈر کہتا  ہے اسے کوڑے مارنے چاہئیں۔

نجی ٹی وی 'نیو' نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت کے خلاف اور سراسر جھوٹ ہے کہ عمران خان  قائداعظم سے بڑے لیڈر ہیں، قائداعظم تو وہ رہنما ہیں جنہوں نے پورے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، محمد علی جناحؒ کا کوئی متبادل نہیں، جو ایسا موازنہ کرتے ہیں وہ عقل سے عاری ہیں۔

سینئر صحافی نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے ملاقات سے متعلق بتایا کہ  وہ اپنے فیصلوں پر پشیمان نہیں تھے مگر انہوں نے میرے ساتھ ہونیوالے سلوک پر دکھ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  جب ثاقب نثار ایسے  فیصلے کر رہے تھے تو اس وقت وکلا نے کوئی تحریک چلائی نہ ہی پارلیمنٹ نے کردار ادا کیا جو افسوس ناک امر ہے۔مجیب الرحمٰن شامی کا مزید کہنا تھا کہ آج جو ملک کے حالات ہیں، زندگی بھر ایسی بری صورت حال نہیں دیکھی۔

واضح رہے کہ تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان ، قائداعظم سے زیادہ مقبول رہنما ہیں۔

مزید :

قومی -