ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے چاکلیٹس برآمد کرلی گئیں

ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے چاکلیٹس برآمد کرلی گئیں
ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے چاکلیٹس برآمد کرلی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک مسافر کے سامان سے چاکلیٹ اور دیگر ’ممنوعہ‘ اشیائے خوردنی پکڑ لیں۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے چند روز قبل ہی بیرون ملک سے 38اشیاءدرآمد کرنے پر پابندی عائد کی ہے جن میں کئی لگژری چیزوں کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ، بسکٹ، جام، جیلی اور دیگر ایسی کھانے کی اشیاءبھی شامل ہیں۔
اس پابندی کے بعد بیرون ملک سے آنے والے کسی مسافر کے قبضے سے پہلی بار چاکلیٹ اور بسکٹ وغیرہ ضبط کیے گئے ہیں۔ یہ شخص 5کلوگرام چاکلیٹ، بسکٹ اور دیگر چیزیں اپنے سامان میں لا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص دبئی سے کراچی پہنچا تھا۔ اس آدمی کے سامان سے چاکلیٹ اور بسکٹ وغیرہ ضبط کیے جانے پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا حکومت سے عائد کی گئی پابندی صرف تجارت کے لیے ان چیزوں کی درآمد پر ہی لاگو ہوتی ہے یا ان اشیاءپر بھی جو مسافر ذاتی استعمال کے لیے اپنے سامان کے ساتھ بیرون ملک سے لاتے ہیں۔