یارمدد گار

اپنی مخلوق میں سے انسانیت کی خدمت اور پریشان لوگوں کی مدد کرنے کے لیے اللہ ان کا انتخاب کر لیتا ہے تاکہ ان کے وسیلہ کے ذریعہ بے سہارا لوگوں کی مدد ہو سکے دنیا کا نظام ہے کہ طبقاتی تقسیم اور مالی تقسیم اللہ کی طرف سے ہے نہ تو دنیا میں انسانیت کی کمی ہے اور نہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کی کمی ہے نظام قدرت ہے جسے انسان کو تسلیم کرنا ہی پڑتا ہے ایک ایسا ہی انسان گوجرانوالہ کی سر زمین میں ہے جس نے یارمددگار کے نام سے ایک تنظیم،انسانیت کا درد رکھنے والے افراد اور پر عزم نوجوانوں کے ساتھ مل کر بنائی جو نسلی، لسانی اور فرقہ وارانہ تعصب سے بالاتر ہو کر مخلوق خدا کی خدمت اور اخلاقی تربیت کے لیے قائم کی گئی ہے جس کے روح رواں خواجہ ہیں یارمددگار اپنے 10 پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے، کوئی انسان بھوکا نہ سوئے کے مشن کے ساتھ، روٹی بنک گوجرانوالہ میں اکتوبر 2017 سے مخلوق خدا کی خدمت کر رہا ہے، جہاں روزانہ 600 سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، یارمددگار گوجرانوالہ میں اسی سال روٹی بنک کی ایک ایسی برانچ بنانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے جو چوبیس گھنٹے کھلی رہے تاکہ کوئی انسان شہر میں بھوکا نہ سوئے 2017 سے اب تک روٹی بنک 14 لاکھ لوگوں کے لیے ایک وقت کے کھانے کا انتظام کر چکا ہے۔روٹی بنک خصوصاً ان غریب فیملیز کے لیے ہے جن کے گھر کا چولھا ٹھنڈا ہو، جن فیملیز کے بچے بھوکے ہوں اور ماں باپ کے پاس راشن/ روٹی کے لیے پیسے نہ ہوں. ایسے تمام افراد/ فیملیز روٹی بنک سے خاندان کے لیے فیملی پیک کھانا بالکل فری پیک کروا کر گھر لے جاتے ہیں یارمددگار کا آسان نکاح پراجیکٹ غربت کا شکار ضرورت مند خاندانوں کی بچیوں کی مختصر شادیوں پر فری کھانا فراہم کرتا ہے۔ اگر کسی ضرورت مند خاندان کو اپنی بیٹی کی شادی پر کھانے کے لیے مدد درکار ہو تو خاندان کا سربراہ شادی سے ایک ماہ پہلے درخواست دیتا ہے، یارمددگار کی ٹیم سائل کے گھر وزٹ کے بعد شادی کا کھانا گفٹ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، یارمددگار بک بنک ضرورت مند طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کرتا ہے، یارمددگار بک بنک سے اب تک 4000 سے زائد طلبہ مستفید ہو چکے ہیں۔
بک بنک ضرورت مند طلبہ کو کاپیاں کتابیں اور مکمل اسٹیشنری فراہم کرتا ہے۔ بک بنک سے ایک آسان پراسس کے بعد گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی اور کسی بھی کلاس کا ضرورت مند طالب علم مستفید ہو سکتا ہے،)یادگارمددگا رزق بچاؤ ایپ،قائم کر دی گئی ہے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 30 فیصد کھانا ضائع ہو جاتا ہے، یارمددگار نے پکے ہوے صاف/ قابل استعمال کھانے کے ضیاع کو روکنے اور بچے ہوے صاف/ قابل استعمال کھانے کو ضرورت مند غریب فیملیز تک پہنچانے کے لیے یہ ایپ بنائی ہے، اس موبائل ایپلی کیشن سے کوئی بھی فرد اپنے موبائل سے دس سیکنڈ میں اپنا بچا ہوا کھانا یارمددگار روٹی بنک کو چیرٹی کر سکتا ہے. روٹی بنک مین آفس میں چیرٹی کئے کھانے کا نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی یارمددگار ایپ کی ٹیم 20 سے 25 منٹ میں چیرٹی کیا کھانا وصول کر لیتی ہے جسے اسی دن یا اگلے روز ضرورت مند افراد میں تقسیم کر دیا جاتا ہے، یہ ایپ پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے، یہ ایپ مارچ 2020 میں لانچ کی گئی تھی، جنوری 2020 سے روٹی بنک کے ساتھ کپڑا بنک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا تھا، جس میں کوئی بھی شخص اپنے ایسے کپڑے جو زیر استعمال نہیں یا سائز چھوٹے ہو گئے ہوں، ایسے صاف اور پہننے کے قابل استری کئے کپڑے یارمددگار کپڑا بنک میں ڈونیٹ کر سکتا ہے اور کوئی بھی اپنی ضرورت کے کپڑے لے سکتا ہے، پچھلے 6 سالوں سے یارمددگار گوجرانولہ میں اپنے کم آمدن والے غریب خاندانوں اور بطور خاص سکول، کالج میں پڑھنے والے بچوں کے لئے 25 ہزار سے زائد نئے پرانے جیکٹس۔ سویٹرز اور شلوار قمیض گفٹ کر چکا ہے،یارمددگار پچھلے 4 سالوں سے اپنے سیو انوائیرمنٹ پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے، یارمددگار اب تک گوجرانولہ میں 150000 سے زائد مقامی پھلدار سائیہ دار پودے اور درخت لگا اور تقسیم کر چکا ہے۔یارمددگار شہری آزاد پرندوں کے لیے 2018 سے کام کر رہا ہے یارمددگار پچھلے 5 سالوں میں آزاد پرندوں کے لیے گوجرانولہ شہر میں 7000 سے زائد گھونسلے لگا چکا ہے۔ یارمددگار نے اسی سال گوجرانولہ میں جنگلی کبوتروں کی نسل کو بچانے کے لئے پاکستان کا پہلا منصوبہ گلشن اقبال پارک گوجرانولہ میں شروع کیا ہے اس کبوتر مینار کے پرندوں کو اسی ماہ 14 اگست کو آزاد کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں آزاد پرندوں کے کاروبار کو محکمہ وائلڈ لائف سے مل کر گوجرانولہ شہر میں تقریبآ ختم کروا چکا ہے۔ یارمددگار کے مددگار وطن پراجیکٹ میں نوجوانوں کو ساتھ ملا کر شہر کے روڈ۔ فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ وغیرہ کی مرمت جیسے چھوٹے چھوٹے کام کئے جاتے ہیں اپنا کاروبار پراجیکٹ سے گوجرانوالہ میں معاشی مشکلات اور غربت کا شکار ضرورت مند افراد کے لیے چھوٹے کاروبار گفٹ کئے جاتے ہیں۔ اس پراجیکٹ کا آغاز فروری 2020 میں کیا گیا تھا۔ یارمددگار اب تک 60 افراد کو چھوٹے کاروبار گفٹ کر چکا ہے۔
گوجرانوالہ سے کوئی بھی بے روزگار شخص چھوٹے کاروبار کے لیے یارمددگار آفس درخواست دے سکتا ہے جسے یارمددگار کا نمائندہ سائل کے گھر وزٹ، انٹرویو کرنے کے بعد پراجیکٹ کمیٹی میں فائنل کیا جاتا ہے۔آج کے دور میں معاشرہ میں شادیوں کا بہت بڑا مسلہ ہے جس سے معاشرہ نفسیاتی تناو کا شکار ہے اس سلسلہ میں یہ پراجیکٹ match making میں رشتہ ڈھونڈھنے میں مدد کر رہا ہے اس کے علاوہ کچھ بہترین کام پلاننگ پائیپ لائین میں ہیں،یار مدد گار بالکل اخوت کی طرز پرچل رہا ہے اس کے منصوبے کافی حد تک اخوت سے ملتے جلتے ہیں تاریخ شاہد ہے کہ جس نے بھی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کیا تاریخ اسے بھولتی نہیں ہے پھر یہ تنظیم ایک انوکھا کام بھی کر گئی ہے ماحولیات کی پاکیزگی کے لیے تو یہ قدرت کے قریب ترین منصوبوں پر عمل کر رہی ہے لیکن جانوروں اور آزاد پرندوں کی حفاظت اور آزادی کے لیے بھی گوجرانوالہ شہر میں کام کر رہی ہے۔ اب گوجرانولہ شہر آزاد پرندوں کے لئے 7 پرندہ مینار بنانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اس پراجیکٹ کا پہلا مینار مکمل ہو چکا اور اب بقیہ چھ مینار بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ خواجہ صاحب انسان دوست ہی نہیں بلکہ پرندہ دوست انسان بھی ہیں اور اپنی زندگی کی نفی کر کے ٹیم کے ساتھ دن رات مخلوق خدا انسانوں پودوں اور پرندوں کی خوشیوں میں شریک رہتے ہیں۔