ذہنی مریض قیدی بہنوں کی مدد سے لاہور کے ایک ہسپتال سے فرار ہوگیا

ذہنی مریض قیدی بہنوں کی مدد سے لاہور کے ایک ہسپتال سے فرار ہوگیا
ذہنی مریض قیدی بہنوں کی مدد سے لاہور کے ایک ہسپتال سے فرار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی کیمپ جیل کا ذہنی مریض قیدی اپنی بہنوں کی مدد سے ہسپتال سے فرار ہو گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق قیدی دماغی عارضے کے پیش نظر چیک اپ کے لیے ایک مینٹل ہسپتال لیجایا گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہوا۔ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جو اس قیدی کی نگرانی کے ذمہ دار تھے۔
پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے قیدی کے فرار سے متعلق سینئر افسران سے جھوٹ بولا۔ انہوں نے بتایا کہ قیدی کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ تاہم بعد ازاں پتا چلا کہ ان کی غفلت کی وجہ سے قیدی مبینہ طور پر اپنی بہنوں کی مدد سے ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔