ویوو نے پروفیشنل کیمرہ سسٹم کے ساتھ V40 سیریز کو  پاکستان میں متعارف کروادیا

ویوو نے پروفیشنل کیمرہ سسٹم کے ساتھ V40 سیریز کو  پاکستان میں متعارف کروادیا
ویوو نے پروفیشنل کیمرہ سسٹم کے ساتھ V40 سیریز کو  پاکستان میں متعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پروموشنل ریلیز) آج  ویوو کی جانب سے  موبائل پورٹریٹ فوٹوگرافی  کا حقیقی طور پر بہترین تجربہ مہیا کرنے کے لیے V40  سیریز کو پاکستان میں متعارف کروادیا گیا ہے۔

 ZEISS کے ساتھ شراکت داری میں تیار کیا گیا V40 5G پروفیشنل گریڈ پورٹریٹس اور سنیماٹک ویڈیوز فراہم کرتا ہے۔ یہ ویوو کا 5500mAh BlueVolt کی بڑی بیٹری کے ساتھ ڈیزائن کیا گیااب تک کا سب سے پتلا سمارٹ فون  ہے۔ V40 5G میں 120Hz 3D Curved Screen بھی شامل ہے جو بہتر پرفارمنس اور پائیداری کو یقینی بناتی ہے۔ 

 V40 سیریز کے لیے ویوو نے پاکستان کے پسندیدہ آن اسکرین جوڑی، بلال عباس خان اور درفشاں سلیم کے ساتھ برانڈ ایمبیسڈرز کے طور پر اشتراک کیا ہے۔ دونوں ستارے اپنی قابلیت  اور بے پناہ مقبولیت کی بنیاد پر ویوو کی V  سیریز  کی جدت اور بہترین کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

پاکستان کے معروف فلم ڈائریکٹرز احسن رحیم اور احسن رضا، مقبول کانٹینٹ کرییٹر طلحہ بھٹی، نمبر 1 فیشن اور کمرشل فوٹوگرافر عابد سلیم، ہر دلعزیز صحافی امین حفیظ، اور اسٹریٹ فوٹوگرافر اندرون لاہور نے ویوو V40 5G کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوۓ ZIESS Cinematic Portrait Video،  ZIESS Style Bokeh، دلکش ڈیزائن اور 5500mAh BlueVolt battery کی خوب  تعریف کی۔


 "ویوو V40 5G کے ساتھ، ہم نے دلکش موبائل پورٹریٹ فوٹوگرافی، دیرپا چلنے والی  بیٹری ، اور جدید ڈیزائن کو یکجا کرنے پر توجہ دی ہے تاکہ صارفین کےتجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ ہم نے ZEISS کے ساتھ مل کر ایک پروفیشنل میعار کا پورٹریٹ سسٹم بنایا ہے۔" ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی محمد زُہیر چوہان نے کہا۔ "زیادہ چلنے والی بیٹری، بہترین کارکردگی، دلکش ڈسپلے، اور آسان انٹرفیس  کے ساتھ  V40 5G آپ کی ڈیجیٹل زندگی کے ہر پہلو کو بہتر بناتا ہے۔"

V40 5G پروفیشنل پورٹریٹ فوٹوگرافی  کے معیار پر پورا اترتا ہے۔   اس سمارٹ فون میں موجود ZIESS Cinematic Portrait Video سے ویڈیوز اب بہترین کوالٹی میں بنائی جا سکتی ہیں۔ مزید ZIESS Focus Transition سے کیمرہ فوکس میں تبدیلی بہت ہموار ی کے ساتھ  ہونے کی وجہ سے ویڈیوز پروفیشنل انداز میں ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔ ویووV40 5G میں    ZIESS Cinematic Video Bokeh  کے ساتھ  بیک گراونڈ میں نہایت خوبصورتی سے بلر افیکٹ کا امتزاج بھی  کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ V40 5G میں موجود ZIESS Style Bokeh کی وجہ سے صارفین مہارت کے ساتھ تصاویر بنا سکتے ہیں۔ اس سمارٹ فون میں پہلے سے بہتر Aura Light بھی متعارف کروائی گئی ہے۔  

ویوو V40 5G  صارفین کو  ہر حالات میں ایک بہترین تجربہ مہیاکرنے کے لیے 4500nits Peak Brightness والی  120Hz 3D Curved Screen  ڈسپلےکے ساتھ آتا ہے۔ مزید   Qualcomm Snapdragon® 7 Gen 3 Mobile Platform اور 12GB + 12GB Extended RAMکے ساتھ V40 5G بہترین پرفارمنس فاہم کرتاہے۔


 یہ  سمارٹ فون 5500mAh BlueVolt Battery کے ساتھ ویوو کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہے۔ اس دیر پا چلنے والی بیٹری کے  چارجنگ کے وقت کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے ویوو V40 5G میں 80W FlashCharge  ٹیکنالوجی کی سہولت بھی موجود ہے۔
علاوہ ازیں، V40 5G میں IP68 & IP69 Dust & Water Resistance کی موجودگی دھول اور پانی سے حفاظت کرتی ہے، جس سے یہ سمارٹ فون صارفین کے لیے ایک پائیدار انتخاب بن جاتا ہے۔

قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا V40 5G  سمارٹ فون دو دلکش رنگوںMoonlight White اور Nebula Purple  میں پاکستان بھر میں 139،999 روپے کی قیمت پر 2 اکتوبر 2024 سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 8 اکتوبر 2024 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔
ویوو V40 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V40 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ  ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں :  https://www.vivo.com/pk/products/v40