2 کروڑ روپے سے زائد ماہانہ کمانے والا شخص اپنی تنخواہ سے ناخوش، وجہ کیا ہے؟

2 کروڑ روپے سے زائد ماہانہ کمانے والا شخص اپنی تنخواہ سے ناخوش، وجہ کیا ہے؟
2 کروڑ روپے سے زائد ماہانہ کمانے والا شخص اپنی تنخواہ سے ناخوش، وجہ کیا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئی ایسا سوچ سکتا ہے کہ آج کل کے زمانے میں ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کی تنخواہ سے بھی کوئی مطمئن اور ناخوش ہوسکتا ہے؟
جی ہاں! ایسا ممکن ہے اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک شخص کے انٹرویو نے متعدد صارفین کو حیران و پریشان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری جو کہ کینیڈا میں ایک ٹیکنالوجی ماہر ہیں، انہوں نے ایک لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر (2 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) کی نوکری پر عدم اطمینان کیا ہے۔
انسٹاگرام چینل سیلری سکیل کے ساتھ کئے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں۔
مذکورہ شخص نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹورنٹو کی زندگی انتہائی مہنگی ہے، گھر کا کرایہ ہی تقریباً 4 ہزار کینیڈین ڈالر چلا جاتا ہے۔
مذکورہ وائرل ویڈیو کو شیئر کئے جانے کے کچھ دیر بعد ہی 73 ہزار سے زائد ویوز اور ایک ہزار سے زائد لائکس مل گئے۔ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ انسان پیسے سے کبھی مطمئن نہیں ہوسکتا، کینیڈا میں زندگی کو انجوائے کرو، یہ بھارت سے 20 گنا بہتر ہے جبکہ دیگر صارفین نے اس شخص کی بات کو درست قرار دیا اور کچھ نے بھارتی شہری کو کمپنی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -