میکسیکن خاتون دنیا کی سب سے عمررسیدہ خاتون بن گئی

میکسیکن خاتون دنیا کی سب سے عمررسیدہ خاتون بن گئی
میکسیکن خاتون دنیا کی سب سے عمررسیدہ خاتون بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی (نیوزڈیسک)ایک میکسیکن خاتون دنیا کی سب سے طویل العمر عورت بن گئی ہے کیونکہ آج وہ اپنی 127ویں سالگرہ منا رہی ہے اس کے دوست اور رشتہ دار کہتے ہیں کہ اس کی طویل العمری کا راز چاکلیٹ کھانے، کئی کئی دن سونے اور ساری عمر شادی نہ کرنے میں پنہاں ہے۔اس کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ یہ خاتون جس کا نام لینڈرا بیکیرا ہے 31اگست 1887ءمیں پیدا ہوئی یہ وہی سال ہے جس برس ملکہ وکٹوریہ کی گولڈن جوبلی ہوئی تھی۔
اس کے کچھ رشتہ داروں نے ایک میکسیکن اخبار کو بتایا ہے کہ یہ خاتون اب تک اپنے پانچ بچوں اور بیس پوتے پوتیوں کی موت دیکھ چکی ہے۔اس کی پوتی جس کی عمر اب 43سال ہے نے اخبار کو بتایا ہے کہ یہ انتہائی قابل فہم خاتون ہے اور اس کے دماغ میں انقلاب کی کئی کہانیاں ہیں۔چونکہ اس نے اپنا برتھ سرٹیفکیٹ کھو دیا ہے اس لئے اسے سرکاری طور پر دنیا کی طویل العمر خاتون کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔سرکاری طور پر تسلیم شدہ خاتون مساﺅ اوکاوا ہے جس کی عمر 116سال ہے اور اس کا تعلق جاپان سے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -