جاپان نے دفاعی بجٹ میں48ارب ڈالر کاریکارڈ اضافہ

جاپان نے دفاعی بجٹ میں48ارب ڈالر کاریکارڈ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(آئی این پی )جاپانی حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے ملکی دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ تجویز کیا ہے ،دفاعی بجٹ میں اضافے کی بنیادی وجہ شمالی کوریائی بیلسٹک میزائل سازی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے ملکی دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ تجویز کیا ہے۔ ٹوکیو کے دفاعی بجٹ میں اضافے کی بنیادی وجہ شمالی کوریائی بیلسٹک میزائل سازی بتائی گئی ہے۔ جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں اڑتالیس بلین امریکی ڈالر کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ سے اس بجٹ کی منظوری کی صورت میں دفاعی بجٹ میں یہ مسلسل ساتواں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم شِنزو آبے شمالی کوریا کے جوہری و میزائل پروگرام کے علاوہ چین کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں کا مثر جواب دینے کی حکمت عملی کو ملکی ضرورت خیال کرتے ہیں۔ جاپان کا نیا مالی سال یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -