پاکستان سٹیل ملز زبوں حالی کا شکار لیکن اب کس ملک نے کروڑوں روپے لگا کر سٹیل مل پلانٹ لگانے کی خواہش ظاہر کر دی؟ پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی

پاکستان سٹیل ملز زبوں حالی کا شکار لیکن اب کس ملک نے کروڑوں روپے لگا کر سٹیل ...
پاکستان سٹیل ملز زبوں حالی کا شکار لیکن اب کس ملک نے کروڑوں روپے لگا کر سٹیل مل پلانٹ لگانے کی خواہش ظاہر کر دی؟ پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹیل ملز سالہا سال سے زبوں حالی کا شکار ہے اور مسلسل خسارے میں جا رہی ہے اور اب نیدرلینڈ کی ایک کمپنی نے پاکستان میں سٹیل کے شعبے میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ دی نیوز کے مطابق ’آل پاور سالوشن‘ نامی یہ کمپنی کراچی میں 49کروڑ روپے کی لاگت سے ہیوی میٹل سٹیل پلانٹ لگاناچاہتی ہے۔ نیدرلینڈ کے سفارتخانے کے ایک عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’’نیدرلینڈ کی کمپنی کی یہ پیشکش فی الحال ابتدائی مرحلے میں ہے، جس کے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں دی جا سکتیں تاہم کمپنی یہ پلانٹ ایک مقامی کمپنی کے اشتراک سے لگائے گی۔ نیدرلینڈ کی کئی دیگر کمپنیاں بھی پاکستان کی مقامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر یہاں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔‘‘
آل پاور سالوشن بنیادی طور پر پاور پلانٹ مینجمنٹ کے شعبے میں کاروبار کرتی ہے۔ تاہم پاکستان میں وہ سٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈ کے سفارتی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہمارا کمرشل ونگ نیدرلینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور انہیں پاکستان تک اپنے آپریشنز پھیلانے پر رضامند کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ نیدرلینڈ کی کمپنیوں کے ساتھ ان رابطوں کے دوران کئی کمپنیوں نے پاک چین اقتصادی راہداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔‘‘واضح رہے کہ نیدرلینڈ ان چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے جو پاکستان کو مشینری، الیکٹریکل مشینری اور منرل فیولز برآمد کرتا ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -