راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے روز کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان کی دو وکٹیں 9سکور پر گر گئیں

راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے روز کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان کی دو وکٹیں ...
راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے روز کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان کی دو وکٹیں 9سکور پر گر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ پاکستان نے دوسری اننگز  میں 2 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کےکھیل کے اختتام پر پاکستان کو  بنگلادیش پر 22 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی ہے۔ عبداللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے، اوپنر صائم ایوب 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلادیش کی ٹیم  پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ  ہوئی تھی۔آج تیسرے دن کا  آغاز  بنگلادیشی ٹیم نے  پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز سے کیا، لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ اسپنر ابرار  احمد نے کیا۔پھر خرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا، اور شکیب الحسن بھی دو رنز پر شہزاد کا شکار بنے۔پاکستان کو چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی جب کہ مشفق الرحیم کو بھی میر حمزہ نے تین رنز پر آؤٹ کیا۔بعدازاں خرم شہزاد نے مہدی حسن اور تسکین احمد کو پویلین لوٹایا۔لٹن داس 138 رنز پر سلمان آغا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں بنگلادیش پر 12 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کیں، میرحمزہ اور سلمان آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے تھے، بعدازاں  کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، جس کے بعد شان مسعود57 اور صائم ایوب 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 16، بابراعظم نے 31، وکٹ کیپر محمد رضوان نے 29 اور آغا سلمان نے 54 رنز سکور کیے۔ٹیل اینڈرز خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5، تسکین احمد نے 3 جب کہ شکیب الحسن اور ناہین رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین شنتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ کوشش کریں پاکستان کو جلد آؤٹ کرکے برتری حاصل کریں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -