ذلفی بخاری کی 1340 کنال اراضی ضبط کرنے کیلئے نیب متحرک،احتساب عدالت سے اجازت طلب
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے ذلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لئے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ ذلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔
نیب کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذلفی بخاری کی اسلام آباد میں 34 کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔
خیال رہے کہ 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے علاوہ ذلفی بخاری بھی نامزد ہیں تاہم فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی طرح ذلفی بخاری بھی مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔