راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی کار کردگی دیکھ کر سابق فاسٹ بولر جنید خان بھڑک اٹھے

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی کار کردگی دیکھ کر سابق فاسٹ بولر جنید ...
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی کار کردگی دیکھ کر سابق فاسٹ بولر جنید خان بھڑک اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ  اور سابق فاسٹ بولر جنید خان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں  قومی ٹیم کے بولرز کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔سوشل میڈیا  پوسٹ میں جنید خان کا کہنا تھا کہ  ناتجربہ کار بولنگ سائیڈ کے پاس پیس موجود نہیں، 26 پر 6 آؤٹ تھے، 262  پر  آل آؤٹ کیا۔

راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ پاکستان نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے ہیں۔خیال رہےکہ  مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 14 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد بنگلادیش کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور صرف 26 کے مجموعی اسکور پر اس کی 6 وکٹیں گرچکی تھیں تاہم اس کے بعد مہدی حسن اور لٹن داس وکٹ پر کھڑے ہوگئے اور 165 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سہارا دیا۔

مزید :

کھیل -