اے این پی کا تھنک ٹینک اجلاس آج گیارہ بجے ولی باغ میں ہو گا
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے تھنک ٹینک کا اجلاس کل بروز پیر 2اپریل کو دن گیارہ بجے ولی باغ چارسدہ میں ہو گا ، پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا ۔