تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے کا کیا فائدہ ہوگا؟ وزیر اعظم نے واضح کردیا

تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے کا کیا فائدہ ہوگا؟ وزیر اعظم نے واضح ...
تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے کا کیا فائدہ ہوگا؟ وزیر اعظم نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مزدور طبقہ سب سے زیادہ توجہ طلب ہے، تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے مزدور طبقے کو اس صورتحال میں ریلیف ملے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدار ت کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر پڑنے والے اثرات خصوصاً تعمیرات کے شعبے  کے حوالے سے  اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں  وزیر معاشی امور حماد اظہر،  وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،  وزیر برائے فوڈ سکیورٹی مخدوم خسرو بختیار،  مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین،  چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)  انور علی حیدر، قائم مقام چیرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ تعمیرات کی بحالی کے لیے ایک جامع پیکج ترتیب دیا گیا ہے جس میں صوبوں سے بھی مشاورت کی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ تعمیرات سے متعلقہ ترقیاتی اداروں (ڈویلپمنٹ اتھارٹیز)  سے اجازت نامے کے حصول  اور دیگر سرکاری امور کو آسان بنا دیا گیا ہے۔اجلاس میں تعمیرات کے شعبہ کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مزدور طبقہ سب سے زیادہ توجہ طلب ہے اور حکومت ان کے لیے خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے۔  وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، معیشت مضبوط ہو گی اور مزدور طبقے کو اس صورتحال میں ریلیف ملے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -