دوسرا ٹی 20،انور علی اور شاہد آفریدی نے فتح چھین لی ،سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش

دوسرا ٹی 20،انور علی اور شاہد آفریدی نے فتح چھین لی ،سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز ...
 دوسرا ٹی 20،انور علی اور شاہد آفریدی نے فتح چھین لی ،سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) پاکستانی شاہینوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 گیندیں پہلے میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ پاکستانی آل راؤنڈرز کپتان شاہد آفریدی‘ انور علی ‘ عماد وسیم چھا گئے‘ انور علی نے ملنگا کو دھو ڈالا ‘ سری لنکا کی جانب سے جیت کیلئے دئیے گئے 173 رنز کے ہدف کو 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشنبھی حاصل کرلی ‘ سری لنکا کی جانب سے کیپو گیدرا 48اور جے سوریا40 رنز بنا کر نمایاں رہے‘ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک کی 2‘ انور علی ‘ عرفان ‘ سہیل تنویر ‘ شاہد آفریدی کی ایک ایک وکولمبو(آن لائن) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز بھی 0۔2 سے اپنے نام کرلی،انور علی کو شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ جبکہ شعیب ملک کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی سریز قرار دیا گیا ۔ہفتہ کے روز کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان لیستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کشال پریرا اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم دلشان تیسرے اوور میں 10 اور پریرا چوتھے اوور میں 19 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، ڈی سلوا 14 رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ شہان جے سوریا 40 اور کپوگیدرا 48 رنز بنا کر نمایاں رہے اور سری وردنے نے ا س میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری لمحات میں 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 2 جب کہ سہیل تنویر، شاہد آفریدی ، انور علی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جیت کیلئے173رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، 11 کے مجموعی سکور پر شہزاد 7 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے کے بعد 16 کے مجموعی سکور پر اوپنر مختار احمد پر چار رنز بنا کر میتھوز کا دوسرا شکار بن گئے۔دو وکٹوں کے نقصان کے بعد حفیظ اور شعیب نے سکور کو 33 رنز تک پہنچایا تو حفیظ رن آؤٹ ہو گئے۔حفیظ کے رن آوٹ ہونے کے بعد مجموعی سکور میں سات رنز کے اضافے پر عمر اکمل بھی رن آؤٹ ہو گئے۔شعیب ملک بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کا سکور جب 101 رنز پر پہنچا تو رضوان 17 رنز پر بولڈ ہو گئے۔کپتان شاہد آفریدی نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی اور 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ انور علی نے آخری لمحات میں 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 46 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،انور علی 19ویں اوور میں ملنگا کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اگلی ہی گیند پر سہیل تنویر بھی رن آؤٹ ہوگئے ،اور محمد عرفان آخر ی کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے ۔میچ کے آخری اوور میں چھ رنز درکار تھے ،پہلی گیند پر سنگل لیا اور عما د وسیم کو سٹرائیک دیا جنہوں نے اگلی ہی گیند پر چھکا لگا پر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنا ر کردیا ،عما د وسیم نے 14گیندوں پر 24رنز بنائے ۔اس طرح پاکستان نے ٹیسٹ اور ونڈے انٹرنیشنلز کے بعد ٹی 20سریز بھی اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی طرف سے انور علی کو شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ شعیب ملک کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی سریزقرار دیا گیا ۔دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان نے پہلا میچ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سری لنکا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں ۔سری لنکا نے ٹیم میں میتھوز اور ویتھانجے کی جگہ سہان جے سوریا اور دوسوان شانکا کو شامل ہے۔ یہ دونوں اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل رہے ہیں۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 176 رنز کا ہدف دیا تھا اور اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی تھی۔ دریں اثناء اس وقت ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی رینکنگ میں عالمی چیمپئن سری لنکا 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔آسٹریلیا 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 118 کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے یکساں 117 پوائنٹس ہیں، گرین شرٹس کی فتح 4 قیمتی پوائنٹس کے ساتھ بھارتی ٹیم کو پیچھے دھکیلنے کے لیے کافی ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -