گوادر؛ضلعی انتظامیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان
گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی انتظامیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج سے صوبے بھر کی تمام قومی شاہراہیں کھول دی جائینگی ،موبائل نیٹ ورک بحال، تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھولے جائیں گے،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی دھرنا ختم ہونے کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں تمام دھرنےختم کرنےکا اعلان کردیا۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ڈاکٹر ماہ رنگ اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے معاہدے پر دستخط کیے۔