آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا،پاکستان کے 3کھلاڑی شامل، نام بھی سامنے آ گئے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3کھلاڑی شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں افغانستان کے تین ،ویسٹ انڈیز کا ایک جبکہ سری لنکاکے چارکرکٹرز شامل ہیں،بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں۔
آئی سی سی کی جانب پاکستان کے صائم ایوب ،شاہین آفریدی اور حارث رؤف ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں،کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، شرفین ردردفورڈ ،عظمت اللہ عمرزئی، ونندوہسارنگا،اے ایم غضنصربھی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں،سری لنکا کے اسالنکا کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکیاگیاہے۔