چیف منسٹر شکایات سیل کا تیز ترین ایکشن،دینہ کی خاتون کی ہراسگی کی شکایت ، ریسکیو اہلکار معطل اورگرفتار

چیف منسٹر شکایات سیل کا تیز ترین ایکشن،دینہ کی خاتون کی ہراسگی کی شکایت ، ...
چیف منسٹر شکایات سیل کا تیز ترین ایکشن،دینہ کی خاتون کی ہراسگی کی شکایت ، ریسکیو اہلکار معطل اورگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )”خواتین اور بچے۔۔۔۔۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز  کی ریڈ لائن“ ویژن کے تحت چیف منسٹر شکایات سیل نے ایک خاتون کی شکایت پر تیز ترین ایکشن لیا اوردینہ کی خاتون کی طرف سے مبینہ ہراسگی کی شکایت پر ریسکیو اہلکارکو معطل اورگرفتار کرلیاگیا۔ خاتون نے ریسکیو اہلکار پرجنسی زیادتی، بلیک میلنگ اور نوکری دلوانے کے جھوٹے وعدے پر رقم وغیرہ بٹورنے کے الزامات عائد کیے۔

چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے دینہ کی خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل شعیب مرزا نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی اور ملزم کو سرکاری ملازمت سے معطل کردیا۔ فوری گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔وزیر اعلیٰ نے شکایت سیل ٹیم اور پولیس کو شاباش دی۔