بھارت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرناپڑا‘ فواد خان

بھارت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرناپڑا‘ فواد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف پاکستانی اداکار فواد خان ملک میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد پڑوسی ملک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری تک ر سائی حاصل کر چکے ہیں۔فواد خان نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کے متعلق بتایا۔اداکار کا کہنا تھا کہ انھیں بھارت میں کام کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ فواد خان نے کہا کہ پاکستان کو اپنے خلاف کام کرنے والی جماعتوں کو نظر انداز کر دینا چاہیے کیونکہ اس قسم کے انتہا پسند گروپس یہاں بھی اتنی ہی تعداد میں موجود ہیں۔واضح رہے چند روز قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی اداکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کو دھمکی کی دی گئی تھی۔

مزید :

کلچر -