بوائے فرینڈ کی شادی سے ناراض لڑکی نے سہاگ رات کو دلہن پر حملہ کردیا، پہلے بال کاٹے ، پھر آنکھوں میں ایلفی ڈال دی

بوائے فرینڈ کی شادی سے ناراض لڑکی نے سہاگ رات کو دلہن پر حملہ کردیا، پہلے بال ...
بوائے فرینڈ کی شادی سے ناراض لڑکی نے سہاگ رات کو دلہن پر حملہ کردیا، پہلے بال کاٹے ، پھر آنکھوں میں ایلفی ڈال دی
سورس:   Needpix

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں عشق میں ناکامی پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کی دلہن سے خوفناک بدلہ لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوپال رام نامی نوجوان کی منگل کو ضلع شیخ پور میں شادی ہوئی اور وہ دلہن کو اپنے گھر لے آیا۔ شادی میں دولہا کی سابقہ گرل فرینڈ بھی شریک تھی جو کہ دولہا کی بہن کی سہیلی تھی اس لیے کسی کو شک نہیں ہوا کہ اس کے دماغ میں چل رہا ہے۔

عشق میں ناکامی اور رقابت کی آگ میں جھلستی لڑکی نے سب کے سونے کا انتظار کیا۔ جب سب سوگئے تو وہ چپکے سے دولہا دلہن کے کمرے میں داخل ہوئی۔ پہلے تو اس نے دلہن کے بال کاٹے اس کے بعد اس کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی۔

دلہن تکلیف سے چلائی تو باقی لوگ جمع ہوگئے اور لڑکی کی خوب درگت بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزمہ اور دلہن دونوں کو ہی ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -