عقیدہ توحید مسلمانوں کو سربلندی ، وقار اور جرأت سے سرفراز کرتا ہے،راغب نعیمی

عقیدہ توحید مسلمانوں کو سربلندی ، وقار اور جرأت سے سرفراز کرتا ہے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلامی تعلیمات کا محور توحید کا عقیدہ ہے،توحید کا عقیدہ مسلمانوں کو سربلندی ، وقار اور جرأت سے سرفراز کرتا ہے۔کلمہ توحید کا اقرار دین اسلام کا سب سے بنیادی رکن ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعۃ المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ اسم جلالت ہے کسی کابھی یہ نام نہیں ہوسکتا۔اسمائے صفاتی میں کوئی ناماگرکسی کارکھناہوتوعبدکااضافہ کیاجائے جیسے عبد العزیز، عبد الخالق وغیرہ ہیں
اللہ انسانی حوائج،اعمال اورضروریات سے پاک ہے ۔عقیدہ توحید و رسالت کی پختگی میں ہی ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے،عقیدہ توحید و رسالت کی روشنی ہی سے ہراندھیرے کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،عقیدہ توحید پر ایمان نہ رکھنے والے کو اس کے نیک اعمال قیامت کے دن کوئی فائدہ نہیں دیں گے ۔ساری مخلوقات ہر لمحے اللہ تعالیٰ کی محتاج ہیں، اسی کے کرم، عنایت اور رحمت کے سہارے جیتی ہیں۔حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک جتنے بھی پیغمبرانِ دین گزرے ہیں وہ سب اللہ کی طرف سے توحید ہی کا پیغام لے کر دنیا میں تشریف لائے،سب کا مقصد یہ تھا کہ لو گ ا للہ وحدہ لا شریک کی خدا ئی کا اعتراف کریں اور اپنے اندر عقیدہ توحید کو پختہ کریں۔