کشمیر پاکستان کی شہ رگ، مضبوط پاکستان ضروری ہے : بیگم شمیم نذیر شال

کشمیر پاکستان کی شہ رگ، مضبوط پاکستان ضروری ہے : بیگم شمیم نذیر شال
کشمیر پاکستان کی شہ رگ، مضبوط پاکستان ضروری ہے : بیگم شمیم نذیر شال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ((محمد اکرم اسد) کُل جماعتی حُرّیت کانفرنس کی سنیئر کشمیری رہنما  بیگم شمیم نذیر شال نے  کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ایک مظبوط پاکستان بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جموں کشمیر کیمونٹی  اورسیز (JKCO ) کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت قونصل جنرل خالد مجید نے کی۔

بیگم شمیم نذیر شال نے کہا کہ ہندوستان کی دس لاکھ فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی آزادی کشمیر کے لئے کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے بھی ہر فورم پر قانونی و اخلاقی مدد کی ہے۔ اقوام عالم اپنا وعدہ پورا کرے اور کشمیریوں کو انکا حق دے۔ اب ان شااللہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو کر رہیگا۔

قونصل جنرل خالد مجید نے صدارتی خطاب میں محترمہ نذیر  شال کو عمرہ ادائیگی پر مبارک باد دی اور کہا کہ پروفیسر نذیر  شال کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا  اور کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی مسࣿلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ تاکہ یہ دیرینہ مسلہ ختم ہو اور کشمیری مسلمان آزادی سے زندگی گذار سکیں
عشائیہ میں کشمیری و پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کئے۔
سردار محمد اقبال یوسف نے میڈم کو عمرہ ادا کرنے پر مبارک باد پیش کی اور نذیر شال اور میڈم کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے شاندار خدمات کا ذکر کیا اور قونصل جنرل اور سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے مسعود احمد پوری، چوہدری ریاض گھمن،سردار خورشید متیال، انجینیر عارف مغل، اور راجہ زرین خان نے بھی خطاب کیا ،پروفیسر نذیر شال کے لئے اور آزادی کشمیر کے شہداء کے لئے دعا کرائی گئی۔ 
سب مہمانوں کی پر تکلف ڈنر سے تواضع کی گئی۔