جنوری کے دوران کراچی میں کچرا کنڈیوں اورسڑکوں سے 6 نومولود کی لاشیں برآمد

کراچی(آئی این پی ) گزشتہ ماہ کراچی میں کچرا کنڈیوں اورسڑکوں سے 6 نومولود کی لاشیں برآمد ہوئیں، بلدیہ ، لیاری ، اختر کالونی ، محمود آباد، گلستان جوہر اور گلشن اقبال سے لاشیں ملیں۔
تفصیل کے مطابق ایدھی فانڈیشن کے ترجمان نے جنوری میں شہر قائد سے ملنے والی نومولود بچوں کی لاشوں کے اعدادو شمار جاری کردئیے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ شہر میں کچرا کنڈیوں اورسڑکوں سے 6 نومولود لاشیں ملی ہیں، 4 جنوری کو بلدیہ ، 19 جنوری کو لیاری میں کچرا کنڈی سے نومولود کی لاشیں ملیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 20جنوری کواختر کالونی میں کچراکنڈی سے اور 30 جنوری کو محمود آباد میں سڑک سے نومولود کی لاش ملی تھی۔
ایدھی فائونڈیشن نے کہا کہ اس کے علاوہ 31 جنوری کو گلستان جوہر اور گلشن اقبال کی کچراکنڈیوں سے نومولود کی لاشیں ملیں۔