فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سے مزید زلزلے آسکتے ہیں :ڈائریکٹر سیسمک

فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سے مزید زلزلے آسکتے ہیں :ڈائریکٹر سیسمک
فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سے مزید زلزلے آسکتے ہیں :ڈائریکٹر سیسمک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر سیسمک نے کہاہے کہ اکتوبر میں 7.9شدت کے آنے والا زلزلہ ایک صدی کے بعد آتاہے، آنے والے دنوں میں مزید زلزلے آسکتے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیسمک کا کہناتھا کہ 26اکتوبر کے زلزلے کے بعد فالٹ لائن متحرک ہو گئی ہے اور فالٹ لائن کے متحرک ہونے کی وجہ سے مزید زلزلے آسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 26اکتوبر کو آنےوالے زلزلے میں 280سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 1500سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد نومبر اور سمبر میں بھی ملک بھر میں آفٹر شاکس آتے رہے جبکہ آج بھی ملک کے دیگر شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -