فرانس :لِل شہرکے ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ،4زخمی ہو گئے

فرانس :لِل شہرکے ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ،4زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(اے پی اے ) فرانس کے شمالی شہر لِل میں اتوار کو علی الصباح ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھیٹرو ڈسکو میں داخلے کی اجازت نا ملنے کی وجہ سے ایک شخص نے عمارت پر بھاری ہتھیار سے فائرنگ کر دی۔ ہلاک ہونے والوں میں کلب کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔پولیس حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے جو فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -