’’کیپیٹل ٹاک کو بھی تو اے این ایف نے گرفتار نہیں کر لیا؟‘‘احسن اقبال کے اس ٹویٹ پر حامد میر نے جواب دیدیا

’’کیپیٹل ٹاک کو بھی تو اے این ایف نے گرفتار نہیں کر لیا؟‘‘احسن اقبال کے اس ...
’’کیپیٹل ٹاک کو بھی تو اے این ایف نے گرفتار نہیں کر لیا؟‘‘احسن اقبال کے اس ٹویٹ پر حامد میر نے جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز کا پروگرام ” کیپٹل ٹاک“ گزشتہ روز درمیان ہی بند کر دیا گیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا اور کافی سخت ناراض نظر آئے ۔تفصیلات کے مطابق حامد میر کا ایک طرف پروگرام نشر نہیں ہو سکا جس میں آصف زرداری مہمان خصوصی تھی جبکہ دوسری جانب رانا ثنااللہ موٹر وے سے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہو گئے جس پر ملکی سیاست میں بھونچال سا برپا ہے اور ٹویٹر پر بھی طرح طرح کے ٹرینڈز چل رہے ہیں ۔ رانا ثنااللہ کی گرفتار کو بنیاد بناتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” کیپٹل ٹاک اچانک سکرین سے غائب ہو گیا ،کہیں اسے بھی تو اے این ایف نے گرفتار نہیں کر لیا َ“ ۔ احسن اقبال کے اس ٹویٹ پر حامد میر بھی میدان میں آئے اور کہنے لگے کہ ” جی ہاں رانا ثنااللہ کی طرح کیپٹل ٹاک کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے ۔“ پروگرام منسوخ ہونے پر حامد میرنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” میں اپنے ناظرین سے صرف معذرت ہی کر سکتا ہوں کہ ابھی انٹرویو شروع ہی ہوا تھا کہ اسے بند کر دیا گیا میں جلد ہی اس کے بارے میں معلومات فراہم کروں گا لیکن یہ سمجھنا آسان ہے کہ اسے کس نے بند کروایا ، ہم آزاد ملک میں نہیں رہتے ۔“

مزید :

قومی -