کروڑوں کا ٹیکس ریفنڈز سکینڈل: ایف بی آر افسر ایف آئی اے طلب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کروڑوں روپے مالیت کے ٹیکس ریفنڈز سکینڈل کے معاملے میں ایف آئی اے لاہور کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ایف آئی اے نے ممبر آپریشن ایف بی آر میر بادشاہ وزیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ نوٹس کے مطابق میر بادشاہ سے ایل ٹی او لاہور کی جانب سے 5 سال میں ریفنڈز کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق میر بادشاہ ذاتی طور پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔