جماعت اسلامی کے احتجاج پر جے یو آئی نے ردعمل جاری کردیا

جماعت اسلامی کے احتجاج پر جے یو آئی نے ردعمل جاری کردیا
جماعت اسلامی کے احتجاج پر جے یو آئی نے ردعمل جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی کے احتجاج پر جمعیت علما اسلام کی جانب سے ردعمل جاری کردیا ۔ 

ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے جماعت اسلامی کے دھرنے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی سے لوگ تنگ آ کر خودکشیاں کررہے ہیں، جمہوریت کے نام لیوا حکومت کا سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں افسوسناک ہیں، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے سے حالات مزید کشیدگی کی طرف جائیں گے۔ ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ معاملات طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کئے جائیں، مہنگائی سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی، گیس کے بل کم کئے جائیں، عوامی مسائل پر  احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

مزید :

سیاست -