بہترین اور مکمل کام صرف صبر و تحمل کے ذریعے ہی انجام دیا جاسکتا ہے،ہر عظیم ایتھلیٹ اہم مقابلے کیلیے عام وقت سے زیادہ وقت صرف کرتا ہے“

  بہترین اور مکمل کام صرف صبر و تحمل کے ذریعے ہی انجام دیا جاسکتا ہے،ہر عظیم ...
  بہترین اور مکمل کام صرف صبر و تحمل کے ذریعے ہی انجام دیا جاسکتا ہے،ہر عظیم ایتھلیٹ اہم مقابلے کیلیے عام وقت سے زیادہ وقت صرف کرتا ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:203
میں نے ٹونی کو بتایا کہ اگر اس نے اپنی تجویز/ پروگرام کی تیاری کے ضمن میں مزید 10 فیصد وقت صرف کیا ہوتا تو وہ 100 فیصد زیادہ کما سکتا۔ اس ضمن میں، میں نے اسے ایک مخصوص ترکیب سے آگاہ کیا۔ جب تم یہ سمجھو کہ تم اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ایک پروگرام تیار کر لیا ہے تو پھر تم مزید 10 فیصد وقت، صرف کرکے اس تیار کردہ پروگرام کو بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کرو۔
میں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ”یہ طریقہ بہت مفید اور کارگر ہے، فرض کرو کہ تم نے ایک کمپنی کے لیے 50 گھنٹے صرف کرکے ایک پروگرام مرتب کیا اور جب تمہارے خیال کے مطابق یہ پروگرام بہترین ہے تو پھر مزید 10 فیصد یعنی 5 گھنٹے مزید صرف کرکے اسے بہترین سے بہترین بنا لو۔ اس طرح تم کئی چھوٹے چھوٹے طریقوں کے ذریعے اپنے پروگرام کو مزید سے مزید تر بہتر کر سکو گے، جن لوگوں کی سوچ وسیع ہوتی ہے، چھوٹی چھوٹی چیزیں ان کے لیے بڑے فرق کا باعث ہوتی ہیں۔“
پھر میں نے ٹونی کو یاد دلایا کہ افلاطون نے The Republicسات دفعہ لکھی تھی اور پھر میں نے ٹونی سے مذاق کرتے ہوئے اسے یہ بھی یاد دلایا کہ تم نے غیر متزلزل اور مستحکم صبر و تحمل کے ذریعے دولت کا حصول کے موضوع پر میرا پرانا لیکچر سنا ہوتا تو تم انتظامی مشاورت پر مبنی پیشے کے اعتبار سے سہرفہرست ہوتے۔
اس گفتگو اور ملاقات کے بعد گذشتہ ماہ میری ٹونی سے ملاقات ہوئی۔ اس نے مجھے حال ہی میں ہونے والی اپنی کچھ کامیابیوں کے متعلق مجھے بتایا۔ ایک بڑے اور اہم گاہک نے مجھ سے2  پروگرام مزید خرید لیے اور مجموعی طور پر میری آمدنی میں 100فی صد تک اضافہ ہوگیا۔
میں نے کہا ”مجھے بہت خوشی ہے کہ تم اب صحیح طریقے کے ذریعے کام کر رہے ہو۔“
ٹونی نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا ”غیر متزلزل اور مستحکم صبر و تحمل کے ذریعے دولت کا حصول“ کے متعلق، جو کچھ تم نے مجھے بتایا، میں اس کے لیے تمہارا بہت ہی شکر گزار ہوں، میرا خیال ہے کہ اب میں واقعی کامیابی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہوں۔“
اس ضمن میں مندرجہ ذیل سنہری اصول اپنائیے: 
”اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے اپنا کوئی کام نہایت ہی بہتر ین انداز میں کیا ہے، خواہ یہ کام آپ کے باورچی خانہ کی تزئین و آرائش ہو، خواہ یہ کام ایک اہم خط لکھنے پر مبنی ہو، مصنوعات فروخت کرنے کے لیے تفصیلی جائزہ ہو، انجن کی مرمت ہو، تو پھر اس کام کو مکمل کرنے کے ضمن بھی بنیادی صرف شدہ وقت سے مزید دس فی صد اضافی وقت صرف کریں تاکہ یہ کام زیادہ اور بہترین طریقے کے مطابق انجام پاسکے۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ بے شمار تیل کے کنوئیں ایسے ہیں، جنہیں مزید 10فی صد گہرا کھودنے کے باعث انہیں کار آمد بنایا گیا، یہ بھی یاد رکھیں کہ ہر عظیم ایتھلیٹ کسی بھی اہم مقابلے کے لیے عام وقت سے کہیں زیادہ وقت صرف کرتا ہے۔“
اس مرحلے پر قابل غور اور قابل عمل نکتہ یہ ہے کہ ایک بہترین اور مکمل کام صرف اور صرف صبر و تحمل کے ذریعے ہی انجام دیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -