نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والا گرفتار

نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والا گرفتار
نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والا گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش علی عباس کو خفیہ اطلاع پر شاہ فرید چوک سے گرفتار  کیا گیا  جس سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد بھی ہوئی۔ملزم لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا جسے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرید چوک سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد  نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔