بھارت، 3 خواتین پر مشتمل سیریل کلر گینگ گرفتار

بھارت، 3 خواتین پر مشتمل سیریل کلر گینگ گرفتار
بھارت، 3 خواتین پر مشتمل سیریل کلر گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں تین خواتین پر مشتمل گینگ کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں سے دوستی کر کے ان کی جان لیتی رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع تینالی میں پکڑی جانے والی خواتین کے نام موناگپا راجینی، مدیالا وینکیتشوری اور گُلرا رمانامہ ہیں اور ان کو پولیس نے ’تینالی کی سیریل کِلرز‘ قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال 4 ایسے افراد کے حوالے سے معلومات سامنے آئی ہیں جن کو ان تین خواتین نے قتل کر کے ان کا قیمتی سامان لوٹا۔ اس کارروائی میں خواتین کے ساتھ ایک مرد بھی شامل تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خواتین اجنبی لوگوں کے ساتھ دوستی کرتیں اور پھر ایسا مشروب پلاتیں جس میں سائنائیڈ کیمیکل ملا ہوتا۔یہ کیمیکل انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے اور پینے والا فوراً ہی مر جاتا ہے۔ جس کے بعد یہ خواتین ان کے پیسے اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ لیتی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’سیریل کِلرز‘ نے ناگر بی نامی خاتون کو جون میں ہلاک کیا تھا جبکہ دو اور خواتین کو بھی مارنے کی کوشش کی مگر وہ بچ گئیں۔