کالا جادو کرنے والاشخص رشتے داروں کے ہاتھوں قتل
میر پور خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن)کالا جادو کرنے والے شخص کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جادوگر ناگجی کولہی کو سر میں ہتھوڑا مارکر قتل کیا گیا۔
پولیس کا یہ بھی بتانا ہے کہ جادوگر کو اس کے رشتے داروں نے جادو اور لین دین کے تنازع میں قتل کی۔پولیس نے ملزم گوند کو گرفتار کرکے آلہ قتل و دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔