دادو میں 12سالہ بچی کی 45سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام

دادو میں 12سالہ بچی کی 45سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے کارروائی کرکےکم عمری کی زبردستی کی شادی ناکام بنا دی، 12 سالہ بچی کو  پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا جب کہ 45 سالہ دلہا فرار  ہوگیا۔

پولیس کے مطابق  موندر ناکہ کے قریب اطلاع ملنے  پر  پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کی جہاں کم عمری کی زبردستی کی شادی ناکام بنا دی گئی۔12 سالہ بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ بچی کے والد  اور  بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 واقعےکا مقدمہ 7 نامزد افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔  نامزد افراد میں 45 سالہ دلہا بھی شامل ہے، تمام ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔