صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کاضلع مظفرگڑھ کا دورہ، ہمت کارڈ کیلیےمعذور افرادکے لواحقین سے ملاقاتیں

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کاضلع مظفرگڑھ کا دورہ، ہمت کارڈ ...
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کاضلع مظفرگڑھ کا دورہ، ہمت کارڈ کیلیےمعذور افرادکے لواحقین سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب جاوید اختر محمود بھی ان کے ہمراہ ضلع مظفرگڑھ پہنچے اور وزیراعلیٰ  کی ہمت کارڈ سکیم کے تحت افراد باہم معذوری کی خود اپنے ہاتھوں سے ویریفیکیشن کی۔ مظفرگڑھ کے متعدد دور دراز گاؤں بدو ملی، کالے والا، محلہ پیپل والا اور معظم بھٹا پور میں خود پہنچ کر انتہائی  ضرورت مند افراد  کو ہمت کارڈ کے لیے رجسٹرڈ کیا۔

صوبائی وزیر نے  معذور افرادکے لواحقین سے ملاقات کی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے انہیں اسسٹو ڈیوائسزز اور دیگر مالی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے راستے سے گزرتے ہوئے ملتان کے بچوں کی سکول بس دیکھی تو خود جا کر ان سے بات چیت کی۔ بچوں سے ان کے سکول کے بارے میں دریافت کیا اور بچوں سے وزیراعلیٰ پنجاب  کے لیے ایک ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کیا۔

 اس موقع پر محمد اجمل خان چانڈیا، ایم پی اے مسلم لیگ (ن) کے ضلع مظفرگڑھ، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان اظہر یوسف اور ڈویژنل ڈائریکٹر لاہور مزمل یار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔