برطانیہ کی تاریخ میں کس رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے؟ ممبر یو کے پارلیمنٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

برطانیہ کی تاریخ میں کس رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے؟ ممبر یو ...
برطانیہ کی تاریخ میں کس رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے؟ ممبر یو کے پارلیمنٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور یوکے پارلیمنٹ کے رکن افضل خان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں کبھی کسی رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کیے گئے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افضل خان نے کہاکہ برطانیہ میں پروڈکشن آرڈر کسی رکن پارلیمنٹ کو نہیں دیتے، برطانیہ کی تاریخ میں کبھی کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔ اگر سپیکر کے پاس پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا اختیار ہوتب بھی وہ کسی ایسے مقدمے کے ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرے گا جس کے خلاف تفتیش جاری ہو، کیونکہ سپیکر یہی کہے گا کہ رکن پارلیمان کے خلاف آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں اور وہ کسی طور مقدمے پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ افضل خان نے برطانیہ کی حالیہ پارلیمنٹ کی 2 مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون رکن نے غلط بیانی پر مبنی گفتگو کی تھی جس پر ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کردی گئی۔ اسی طرح کرس ڈیوڈ نامی رکن پر جعلی اخراجات کا کیس ثابت ہوگیا جس پر دونوں جگہوں پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا گیا ، ایک جگہ پر الیکشن ہوچکا ہے جبکہ دوسری جگہ آئندہ چند روز میں ہونے والا ہے۔

مزید :

برطانیہ -