پنجاب میں مون سون کا نیا سپیل کب شروع ہوگا؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پنجاب میں مون سون کا نیا سپیل کب شروع ہوگا؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
پنجاب میں مون سون کا نیا سپیل کب شروع ہوگا؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 28 جولائی سے شروع ہوکر 31جولائی تک جاری رہے گا، 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، راولپنڈی گوجرانوالہ سرگودھا، ملتان ڈیرہ غازی خان بہاولپور  لاہور فیصل آباد ساہیوال اور گجرات  ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں، انہوں نے کہاکہ موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ 

مزید :

ماحولیات -