حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ تاجر دوست پیش کرے گی‘ عرفان اقبال شیخ

حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ تاجر دوست پیش کرے گی‘ عرفان اقبال شیخ
حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ تاجر دوست پیش کرے گی‘ عرفان اقبال شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اسد اقبال )مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ اور پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایو سی ایشن فرنٹ (پیاف )کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ تاجر دوست پیش کرے گی جس میں انڈسٹری کو ریلیف اورتاجروں پرکوئی نیاٹیکس نہیں لگے گاتاہم توانائی بحرن کے خاتمہ کے لیے حکو مت کو تمام اقدامات کوبروئے کار لانے کی ضرورت ہے جبکہ سمگلنگ پر قابو پا کر کثیر ریو نیو اکھٹا کیا جاسکتا ہے علاوہ ازیں صحت اور تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کر کے معاشی انقلاب کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے جس کے لیے حکومت کو ووکیشنل انسٹیٹیو ٹ بنا نے کی اشد ضرور ت ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز پاکستان بجٹ تجاویز 2015-16میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔ عرفان اقبال شیخ نے حکو مت کی جانب سے انٹر سٹ ریٹ میں ایک فیصد کمی کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مہنگائی کا گراف نیچے اور انڈسٹری کا پہیہ رواں ہو گا ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت کو چائیے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سمگلنگ پر قابو پا نے کے لیے تھنک ٹینک اقدامات اٹھانے ہو نگے کیو نکہ اس وقت اربو ں روپے کی سمگلنگ بارڈز پر ہو رہی ہے اس پر قابو پانے سے حکو متی خزانہ کو کثیر ریو نیو اکھٹا ہو گا ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت بجٹ میں خصو صی طور پر تعلیم اور صحت کے فنڈز میں زائد رقم مختص کر ے جس سے ایک صحت مند اور پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے جبکہ ہیو من ریسو رس کے لیے و و کیشنل کالجز کا قیام وقت کی ضرورت ہے جس کے لیے ٹریننگ سینٹرز بنا کر افراد کو ہنر مند بنا یا جا سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک پاکستانی معیشت کا دارومدار زرمبادلہ کے زخائر پر ہے جس کو بھی فو کس کر نا چائیے ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت سے تاجروں کوبہت سی امید یں وابستہ ہیں کہ آئندہ بجٹ میں انڈسٹری اور کارویار کو ریلیف دینے کے لیے معاشی اصلا حات وقت کی ضرورت ہے ۔ کیو نکہ غیر ملکی سر مایہ کاری رکنے اور برآ مد ی آرڈر پورے نہ ہو پا نے سے زرمبادلہ کے زخائر میں کمی واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ توانائی کا بحران ہے انھو ں نے کہا کہ بجلی کی طو یل بند ش سے جہاں کارخانوں میں پیداواری عمل رک گیا ہے اس سے مہنگائی کا گراف بھی بلند ہوا ہے ۔ جس سے اشیائے ضروریہ تو در کنار اشیائے خوردو نو ش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگی ہے ۔انھو ں نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریٹیلر ز دکانداروں کو بے جا ٹیکسز کے شکنجو ں سے نکالتے ہو ئے ریلیف دے اور نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لا تے ہوئے خزانہ میں اضا فہ کر ے ۔

مزید :

کامرس -