کورونا سے صحت یابی کے بعد رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
کرم (ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،بھتیجے عرفان اللہ نے منیر اورکزئی کے انتقال کی تصدیق کردی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے منیر اوکرزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،منیر اورکزئی کی نماز جنازہ اور تدفین مندوری لوئر کرم میں کی جائے گی،منیر اورکزئی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے تھے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے منیر اوکرزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔