ٹینس کے وائٹ بیج امپائر شہزاد اختر علوی براﺅن بیج کورس میں شرکت کےلئے آج قطر روانہ ہونگے

ٹینس کے وائٹ بیج امپائر شہزاد اختر علوی براﺅن بیج کورس میں شرکت کےلئے آج قطر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف )کے وائٹ بیج امپائر شہزاد اختر علوی براﺅن بیج کورس میں شرکت کے لئے آج قطر روانہ ہونگے ۔ یہ کورس 3 سے 6 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہوگا کورس میں ایشیائی براعظم سے سترہ وائٹ بیچ امپائرز شرکت کریں گے، واضع رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف) نے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف )کے وائٹ بیج امپائر شہزاد اختر علوی کوبراﺅن بیج کورس کے لئے منتخب کیا ہے۔
 اور اگر شہزاد اختر علوی کورس کو پاس کر لیتے ہیں تو وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے برون بیچ ٹینس آفیشلزہونگے۔