رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کے حجم کے ساتھ برآمدات میں 13.45 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں برآمدات 10.64 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات 5.17 فیصد اضافے سے 17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 8.02 فیصد کمی سے 4 ارب 47 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کا حجم 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران درآمدات میں 3.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

بزنس -