برطانیہ میں’ پاور کی جنگ ‘ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

برطانیہ میں’ پاور کی جنگ ‘ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
 برطانیہ میں’ پاور کی جنگ ‘ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ کی آٹھ پاور فل خواتین کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ہندوستانی نژاد برطانوی خاتون شمی چکروتی پہلے پاکستانی نژاد زبیدہ خان دوسرے پروین کمار تیسرے ‘زاہدہ منظور‘ چوتھے ‘شیتل مہتا پانچویں ‘ مینا باتھک چھٹے ‘ زیریں پٹیل ساتویں اور حکمران جماعت کی سابقہ وائس چیئرمین سعیدہ وارثی آٹھویں نمبر پر ہیں۔ مجموعی طور پر ٹاپ آف دی لسٹ چار پاکستانی نژاد خواتین ہیں۔ علاوہ ازیں برطانیہ کے چھ پاور فل مردوں کی لسٹ بھی جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ پاور فل پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد پہلے نمبر پر‘ ہرمجیت ممبر پارلیمنٹ دوسرے‘ صدیق خان ممبر پارلیمنٹ تیسرے‘ ہندوستانی نژاد اشوک کمار چوتھے‘ پاکستانی نژاد خالد محمود پانچویں‘ محمد سرور ایم پی چھٹے نمبر پر ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -