عالمی اتحاد اہلسنت کا اجلاس،ملکی اور عالمی صورتحال پر غور و خوض

عالمی اتحاد اہلسنت کا اجلاس،ملکی اور عالمی صورتحال پر غور و خوض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)عالمی اتحاد اہل سنت کا ایک اہم اجلاس مرکزی امیر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ اور عالمی صورت حال اور دیگر امور کے بارہ میں غوروخوض کیا گیا اس موقعہ پر مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا کہ سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کی مناسبت سے 4 ۔ اکتوبربروز جمعرات بعد نماز ظہر2 بجے پریس کلب لاہور میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ،مولانا محمد الیاس گھمن، جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی و دیگر شرکت اور خطاب کریں گے