چار سدہ میں کمسن بچی کا قاتل گونگا و بہرہ افغان مہاجر گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

چار سدہ میں کمسن بچی کا قاتل گونگا و بہرہ افغان مہاجر گرفتار، اعتراف جرم کر ...
چار سدہ میں کمسن بچی کا قاتل گونگا و بہرہ افغان مہاجر گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تنگی مفتی نگر میں قتل ہونے والی 8سالہ حنا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، قاتل افغان شہری اور  بولنے ،سننے کی صلاحیت سے محروم ہے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی ایس پی اور انویسٹی گیشن آفیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 8سالہ کمسن بچی حنا کو 26 ستمبر کو سفاک قاتل نے بے دردی سے قتل کرکے لاش کچرے میں پھینک دی تھی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم افغان مہاجر ہے جو گونگا اور بہرہ ہے۔

پولیس افسران نے بتایا کہ ملزم کو تالیاں بجانے اور گونگے ہونے کے اشارے کرنے پر غصہ آتا ہے، واقعے کے روز 8سالہ حنا کو ملزم نے تالیاں بجا نے اور گونگے ہونے کے اشارے پر طیش میں آکر قتل کیا، پولیس کو علاقے کے ایک شخص نے بطور گواہ اطلاع دی تھی، ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

 پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے باپ کو بھی گونگے ہونے کے اشارے کرنے پر زخمی کردیا تھا، ملزم کی ترجمانی اس کے والد نے کی، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا کہ اس نے حناء پر سیمنٹ کے بلاک سے وار کیا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔