فلسطینی صحافی اسماء حریش 6 ماہ بعد رہا

 فلسطینی صحافی اسماء حریش 6 ماہ بعد رہا
 فلسطینی صحافی اسماء حریش 6 ماہ بعد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل نے فلسطینی صحافی اسماء نوح حریش کو 6  ماہ کی حراست کے بعد رہا کردیا۔

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس)  کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج نے 7 اکتوبر  سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کے آغاز کے بعد سے متعدد  مرد اور خواتین صحافیوں کو حراست میں لیا۔

حراست میں لی گئی خواتین صحافیوں میں 32 سالہ صحافی اسماء نوح حریش بھی شامل تھیں، جو اپریل میں رام اللّٰہ کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کی گئی تھیں۔ 
تاہم 6 ماہ بعد اسرائیل کی جانب سے اسماء حریش کو آج رہا کردیا گیا ہے۔