پولیس کو بلائیں اور اس بندے کو باہر نکالیں،چیف جسٹس پاکستان کاپی ٹی آئی وکیل کو کمرۂ عدالت سے نکالنے کا حکم  

پولیس کو بلائیں اور اس بندے کو باہر نکالیں،چیف جسٹس پاکستان کاپی ٹی آئی ...
پولیس کو بلائیں اور اس بندے کو باہر نکالیں،چیف جسٹس پاکستان کاپی ٹی آئی وکیل کو کمرۂ عدالت سے نکالنے کا حکم  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی اپیلوں پرسماعت  کے دوران بدمزگی  پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو کمرۂ عدالت سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس کو بلائیں اور اس بندے کو باہر نکالیں۔

"سماء ٹی وی" کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کررہا ہے، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکیل مصطفین کاظمی روسٹرم پر آگئے ، وکیل مصطفین کاظمی نے کہاکہ میں پی ٹی آئی سے ہوں، ہم اس کیس میں متاثرہ فریق ہیں،چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پولیس کو بلائیں اور اس بندے کو باہر نکالیں۔

وکیل مصطفین کاظمی نے کہاکہ باہر 500وکیل ہیں، دیکھتے ہیں ہمارے خلاف فیصلہ کیسے آتا ہے،چیف جسٹس نے مصطفین کاظمی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آپ اداروں کو ایسے چلانا چاہتے ہیں،روز کہا جاتا ہے ججز کے 2گروپ ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ ایک سابق چیف جسٹس نے کتنے ارکان پارلیمنٹ کو جیل بھیجا؟ثاقب نثار نے کہاکہ آپ کے کتنےا رکان پارلیمنٹ جیل پہنچائے؟ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکیل مصطفین کاظمی عدالت سے چلے گئے۔