آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔
پشاورمیں 20 کلو کی ساڑھے 1600 روپے والا تھیلا 1800 روپے تک پہنچ گیا۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ضرور ہوئی مگر ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے ۔اوپر سے پنجاب میں گندم مہنگی ہونے سے آب آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔آٹا ریٹ بڑھنے کے بعد نانبائیوں کی جانب سے روٹی کے نرخ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔