سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ،ژوب اور چمن سے اسلحے کابڑا ذخیر ہ برآمدکرلیا :آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ،ژوب اور چمن سے اسلحے کابڑا ذخیر ہ برآمدکرلیا :آئی ...
سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ،ژوب اور چمن سے اسلحے کابڑا ذخیر ہ برآمدکرلیا :آئی ایس پی آر

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ژو ب اور چمن کے علاقوں میں حساس اداروں کی معلومات پر کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز نے کا روائی کی ہے جس کے دوران اسلحے کا ذخیرہ اور دیسی ساختہ بم بنانے والی فیکٹری برآمد ہوا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر کے گولہ بارود،اینٹی ائیر کرافٹ توپیں،بارودی سرنگیں اور خود کش جیکٹس سمیت بہت سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ زمین کے نیچے چھپا یا گیا ۔سیکیورٹی فورسز نے دوسری کاروائی چمن کے علاقے رحمان کول میں کی جس کے نتیجے میں دیسی ساختہ بم بنانے والی فیکٹر ی پکڑی گئی ۔

مزید : ژوب /اہم خبریں