ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کھلاڑی نے اپنی ہم جنس پرست دوست سے شادی کر لی 

ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کھلاڑی نے اپنی ہم جنس ...
ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کھلاڑی نے اپنی ہم جنس پرست دوست سے شادی کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کرنے والی والی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ’ڈینیئل وائٹ ‘نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی ’جارجی ہوج ‘سے شادی کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی زبردست بلے باز ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی ساتھی جارجی ہوج سے منگنی کی تھی۔ تاہم وہ اس سے قبل سچن ٹینڈولکر کے بیٹے ارجن ٹینڈولکر کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں ۔

ڈینیئل وائٹ ارجن ٹینڈولکر کی باؤلنگ کی مداح ہیں، ارجن جب انگلینڈ جاتے ہیں تو وہ ڈینیئل وائٹ سے ضرور ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈینیئل جب ہندوستان جاتی ہیں تو وہ ارجن سے ملنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ڈینیئل وائٹ نے 2014 میں ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر پرپوز کیا تھا۔ وہ کوہلی کی بہت بڑی مداح ہیں۔

ڈینیئل کی پارٹنر جارجی ہوج کیبیس فٹ بال کلب کی سربراہ ہیں۔ اس جوڑے نے 2023 میں اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ڈینیئل وائٹ اور جارجی ہوج کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین مختلف تبصرے کر کے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔ انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ وائٹ فرنچائز کرکٹ بھی کھیلتی ہیں۔ وہ خواتین کی خطرناک کرکٹر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ڈینیئل وائٹ آئندہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے کھیلتی نظر آئیں گی۔ دائیں ہاتھ کی بلے باز وائٹ کو حال ہی میں دی ہنڈریڈ لیگ میں سدرن بریوز کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -