پنجاب کے بڑے شہر سے موبائل فون کا مکینک گرفتار، یہ دراصل کون تھا اور کس الزام میں پکڑا گیا ؟ آئندہ آپ اپنا موبائل فون ٹھیک کروانے جانے سے پہلے بار بار سوچیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

پنجاب کے بڑے شہر سے موبائل فون کا مکینک گرفتار، یہ دراصل کون تھا اور کس الزام ...
پنجاب کے بڑے شہر سے موبائل فون کا مکینک گرفتار، یہ دراصل کون تھا اور کس الزام میں پکڑا گیا ؟ آئندہ آپ اپنا موبائل فون ٹھیک کروانے جانے سے پہلے بار بار سوچیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے موبائل فون ٹھیک کرنے کی آڑ میں تصویریں اور وڈیوز حاصل کرکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے جہلم میں کارروائی کرکے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزم کا نام افضل ہے اور موبائل فون ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے، اسی کام کی آڑ میں موبائل فون کے ڈیٹا سے خواتین کی تصاویر اور وڈیوز چوری کرنے کے بعد اسے کاٹ چھانٹ کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے ناصرف دیگر لڑکیوں بلکہ اپنی کزن کی بھی نازیبا وڈیو اپ لوڈ کردی تھی۔