چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی نہیں ہوسکی ، وفاق اور صوبے میں تنازع برقرار

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی نہیں ہوسکی ، وفاق اور صوبے میں تنازع ...
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی نہیں ہوسکی ، وفاق اور صوبے میں تنازع برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت اور وفاق کے درمیان تنازع برقرار ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاق نے دو ہفتے گزرنے کے باوجود چیف سیکرٹری کی تعیناتی نہیں کی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعنیات کرنےکی سفارش کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے تین نام مانگے تھے جس پرصوبائی حکومت نے شہاب علی شاہ، ڈاکٹر شہزاد بنگش اور منیر اعظم کے نام بھیجے تھے۔
دوسری جانب وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب احمد نے بھی ایک بیان میں کہا تھاکہ اگر وفاق نے چیف سیکرٹری کو نہ ہٹایا تو ہمارے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔